8 اپریل 2015 - 14:38
مصر: شمالی سینا میں سترہ دہشتگرد ہلاک

مصر کی فوج نے شمالی سینا میں سترہ دہشتگردوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شمالی سینا کے سیکورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ العریش اور شیخ زوید کے علاقوں میں واقع دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فوج کی بمباری کے نتیجے میں سترہ دہشتگرد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گۓ ہیں- جنوبی شیخ زوید اور رفح میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر مصر کی فوج کے حملے میں اسلحے کے چار گودام تباہ ہو گئے ہیں- اس ذریعے نے مزید کہا ہے کہ مصر کی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے العریش کےعلاقے میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے درمیان دھماکہ کرنے کے لئے بم نصب کرنے کی کوشش میں زخمی ہونے والے ایک دہشتگرد کی گرفتاری کی خبر دی ہے- مصر کی فوج نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شمالی سینا کے مختلف علاقوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رہے گا- واضح رہے کہ داعش کی بیعت کرنے والے دہشتگرد گروہوں نے حالیہ مہینوں کےدوران شمالی صحرائے سینا میں مصر کے فوجیوں اور سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کر کے دسیوں مصری فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔

/169